وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا

اسلام آباد:  ڈاکٹر فیصل سلطان نے معاون خصوصی برائے صحت کا عہدہ سنبھال لیا، ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزارت قومی صحت حکام نے وزارتی امور پر بریفنگ دی ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ وزیراعظم کےویژن کے مطابق اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا

ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا تھا ، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، کورونا وباکے دوران ڈاکٹرفیصل سلطان کو وزیراعظم نے اسلام آباد بلالیا تھا ، وہ اسدعمر کے ہمراہ این سی او سی میں متحرک کردارادا کرچکے ہیں جبکہ ڈاکٹرفیصل سلطان شوکت خانم اسپتال میں ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا تھا ، ذرایع نے کہا تھا کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر الزام کی زد پر تھے اور وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے