کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرقائد میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،8،7 اور 10 اگست کو موسلا دھابارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 2011کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔
سسٹم کے تحت کراچی میں شدید بارشیں ہوں گی، 2020 کا سب سے طاقتور اور خلیج بنگال سے آنے والا اس سال کا پہلا بارشیں برسانے والا سسٹم سمندری نم اور گرم ہواؤں سے شدید طاقتور ہوکر 6 اگست سے پاکستان کے ساحلی پٹی میں داخل ہوگا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوگی۔
دن میں رات جیسا سماں رکھنے والے مون سون سسٹم جسے Mahi کا نام دیا گیا ہے، کراچی و دیگر شہروں کے لیے 2011 کے بعد سب سے وسیع پیمانے اور طویل الوقت پورا ہفتہ شدید گرچ چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ہوسکتا ہے، کراچی سے حیدرآبا، میرپورخاص تک موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے