ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں

ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل لاڈلے اور اسکی نااہل ٹیم نے پاکستان کو جن داخلی و خارجی مسائل سے دوچار کیا ہے

جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے منشور کے مطابق پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ،ہم کسی مفادات اور دباو کو مدنظر رکھ کر طے شدہ حکمت عملی پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کے قائل نہیں، ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں ہے۔ جن مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے لاڈلے کو مسلط کیا گیا تھا اب صورتحال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔
آزادی مارچ کے ثمرات کی بدولت آج بھی پاکستان اور جمہوریت دشمن قوتیں جمعیت علمائے اسلام سے خائف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے