محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے ہیں

محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے ہیں

لاہور:حکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے ہیں جس کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بیٹھائے جائیں گے،جگہ کی قلت والے اسکولز میں مارننگ،ایوننگ شفٹوں میں بچوں کو پڑھایا جائے گا

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ایک ڈیسک پر3 کی بجائے 2 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کوحساب،انگریزی،سائنس مضامین پڑھائیں جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے ہاتھ سینیٹائزر سے دھونے کا انتظام لازم کیا جائے گا، سینیٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔
ایس او پیز کے مطابق تمام اسکولز میں اسمبلی،بریک نہیں ہوگی،ہرقسم کے فنکشن پر پابندی ہوگی، اسکول میں داخل ہونے سے قبل ہر بچے، اساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا،اسکولز میں بچے اور اساتذہ کا بخار چیک کرنے کے لیے الگ سے عملہ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے