بالی وڈ اداکار سنجے دت کی جیل سے رہائی

ممبئی : بالی وڈ اداکار سنجے دت  جمعرات کو جیل سے رہا ہو جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 56 سالہ اداکار 1993ءمیں ہونے والے ممبئی بم حملوں کے کیس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں پونا کی جیل میں 5 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

جیل شیڈول کے مطابق سنجے دت جمعرات کو جیل سے صبح 9 بجے رہا ہو جائیں گے اور انہیں انکی اہلیہ،بچے اورخاندان کے دیگر ارکان لینے  آئیں گے۔ اس موقع سنجے دت کے مداحوں کی بڑی تعداد کی آمد بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہجرت کرتے انسانوں کا دکھ اور اس راستے میں انسانیت کی پامالی

ہجرت کرتے انسانوں کا دکھ اور اس راستے میں انسانیت کی پامالی

ہم اردو افسانے کے ایک معتبر نام سعادت حسن منٹو کی وہ کہانیاں آپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے