اشرف غنی نے عید کے موقع پر500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

اشرف غنی نے عید کے موقع پر500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

کابل: افغان حکومت کی جانب سے مرحلہ وار طالبان قیدی رہا کیے جارہے تھے لیکن عید کے موقع پر ایک ساتھ پانچ سو جنگجو آزاد کیے جائیں گے، ممکنہ طور پر طالبان بھی اچھا ردعمل دیں گے

افغان صدر کا کہنا ہے کہ رہائی کا حکم 3دن کی جنگ بندی کے ردعمل میں کیا، امید ہے جنگ بندی مزید آگے بڑھے گی، افغان حکومت اب تک 4600 طالبان کے قیدی رہا کرچکی ہے۔
طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کی فہرست کا فیصلہ لویا جرگہ کرے گا۔
گزشتہ دنوں افغان حکومت اور طالبان عیدالاضحیٰ کے دوران 3 دن کی جنگ بندی پر رضامند ہوئے، امریکا نے سیز فائر کا خیر مقدم کیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی تھی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کے کسی بھی علاقے میں طالبان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نبی کریمﷺ سب کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے

نبی کریمﷺ سب کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے

مکہ المکرمہ: تقویٰ اختیار کرنے والے تنگ دستی سے دور رہتے ہیں، تم لوگوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے