بطور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز استعفی نہیں دوں گا

بطور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز استعفی نہیں دوں گا

اسلام آباد: چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ذوالقرنین علی خان نے تسلیم کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے، چینی، گھی کی خریداری میں لمبے ہاتھ مارے گئے ہیں

اس کا ذمے دار ایم ڈی کو قرار دے دیا ہے اورکہا ہے کہ ایک حکومتی شخصیت نے ان سے استعفی دینے کیلئے کہا ہے لیکن میں بطور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز استعفی نہیں دوں گا، اگراستعفیٰ دینا بھی پڑا تو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انھیں دوں گا، میرے ساتھ پورا بورڈ بھی جائے گا۔
چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہاکہ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورزعمر لودھی کام نہیں کرتے،ایم ڈی نے پاسکو سے سستی گندم خرید کر بھی نہیں اٹھائی اور ملوں سے مہنگا آٹا خریدا،جہانگیر ترین سے67 روپے کلو 20 ہزار ٹن چینی خریدنی تھی تاہم 12ہزار ٹن اُٹھوائی ج س کے بعد مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدی گئی۔ انھوں نے کہا مجھ پر استعفی دینے کا پریشر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے