متفقہ طورپر دونوں بل منظور کرنے پر ہاؤس کا شکریہ ادا کرتاہوں

متفقہ طورپر دونوں بل منظور کرنے پر ہاؤس کا شکریہ ادا کرتاہوں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ متفقہ طورپر دونوں بل منظور کرنے پر ہاؤس کا شکریہ ادا کرتاہوں ، بھارت کافی عرصے سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کررہاہے

ہماری کوشش ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جائے، یہ بلز منظورکرکے آپ پاکستان کو وائٹ لسٹ میں لانے کے حصہ داربنے ہیں، پیپلزپارٹی،ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کا شکریہ اداکرناچاہتاہوں، سینیٹ کے اراکین نے آج بھارت کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے100اختلافات ہوسکتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں، چیئرمین کمیٹی جاوید عباسی ، مشاہد حسن ، شیری رحمان اور دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں عارضی ہیں وہاں بھی بیٹھ کر دیکھا یہاں بھی بیٹھ کر دیکھا، حکومت اور اپوزیشن دھوپ اور چھاؤ کی طرح ہیں ، سینیٹ کی جانب سے بل منظورہونےسےپاکستان کو ضرور فائدہ ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جےیوآئی نے بل کی مخالفت کرکے تعصب دیا ہے ، جےیوآئی سے درخواست ہے ابھی وقت ہے ،قومی اسمبلی بھی جانا ہے، اس معاملے پر اپنا دل بڑا کریں۔
کلبھوشن کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو جو سزا دی گئی اس میں کوئی تفریق نہیں ہوئی، کلبھوشن کو کوئی رعایت نہیں دی گئی اور نہ اسے راتوں رات فرار ہونے دیا جائے گا، بھارت کا خیال تھا آئی سی جے سے کلبھوشن کی سزا معطل کرالے گا، بھارت کو آئی سی جے سے شکست اور پاکستان کو کامیابی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ زیر غور آیا تو چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے