عید الاضحیٰ پر سڑکوں پر جانوروں کی قربانی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

عید الاضحیٰ پر سڑکوں پر جانوروں کی قربانی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے مختص کیے گئے ذبیحہ پوائنٹس پر ہی اس کی اجازت دی جائے گی تاکہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جاسکے اور عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں ہٹانے کا کام آسانی سے انجام دیا جاسکے

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ حکومت سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کرائیں اور کسی کو بھی گلیوں اور سڑکوں پر جانوروں کی قربانی کرنے کی اجازت نہ دیں۔
اجلاس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کے لیے تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ ہنگامی منصوبوں پر متعلقہ ڈی سیز سے ان کے دفاتر میں مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا اور عہدیداروں اور ڈی سی کے مشترکہ اجلاسوں کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صی سیز عید الاضحٰی کے موقع پر مون سون کی متوقع بارشوں سے نمٹنے کے لیے آلائشیں ہٹانے اور انتظامات کے کام کی نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

کراچی: سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے