پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش

اسلام آباد: کومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کرکے پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 4 سے 5 روپے تک اضافے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی قیمت میں تقریباً 6 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دیے جانے کا امکان

اوگرا، جسے گزشتہ ماہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ می نظرانداز کیا گیا تھا ، اس بار انہوں نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی موجودہ ٹیکس کی شرح اور درآمدی لاگت پر مبنی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے حکومت کو ایک ورکنگ پیپر ارسال کیا ہے۔
جانب سے پیٹرولیم لیوی کی شرح کو کم کرکے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ جبک مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 6 روپے اضافے کی اجازت دینے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کی بحالی پر غور اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاسی دباؤ کے باعث وزارت خزانہ اور پٹرولیم کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا کیونکہ گزشتہ ماہ کے27 سے 66 فیصد کے اچانک دھچکے کے باعث بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔ تاہم پالیسی فیصلے کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو سیاست سے دور رکھنے اور اوگرا کے ذریعے قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بھی دلائل دیے گئے۔
یہ معاملہ کسی حتمی اعلان سے قبل فیصلے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پیٹرول کی ایس-ڈپو قیمت کا تخمینہ موجودہ 100.10 روپے فی لیٹر کے بجائے 107.11 روپے ہے، جس میں 7 روپے یا 7فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔
موجودہ ٹیکس کی شرح اور پی ایس او کی درآمدی لاگت کی بنیاد پر ایکس-ریفائنری یا امپورٹ پیریٹی کی قیمت میں تقریباً552 روپے فی لیٹر کیا گیا تھا یہ مصنوعات زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں اور 2 پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس-ڈپو قیمت کا تخمینہ، موجودہ 101.46 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 111 روپے فی لیٹر ہے ، جس میں 9.55 روپے فی لیٹر یا 9 فیصد اضافہ کیا ہے۔
ڈیزل کی ایکس- یفائنری لاگت کا تخمینہ اب 51 روپے فی لیٹر ہے، ایچ ایس ڈی زیادہ تر ہیوی ٹرانسپورٹ اور زرعی انجنز جیسا کہ ٹرکس، بس، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشرز وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ مٹی کے تیل کی ایکس-ڈپو قیمت کا تخمینہ 59.06 روپے فی لیٹر کے بجائے 65.32 روپے ہے، جس میں فی لیٹر 6.26 روپے یا 11 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی لائٹ ڈیزل آئل کی ایکس-ڈپو قیمت کا تخمینہ 55.98 روپے فی لیٹر کے بجائے 62.20 روپے فی لیٹر ہے جس میں 6.22 روپے فی لیٹر یا تقریبا 11 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے