اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس نے اپنی شہریت سے متعلق تنقید کے باعث استعفی دے دیا
تانیہ ایدورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میری شہریت کے معاملے پر ریاست پر اٹھنے والی تنقیقد ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کومتاثر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے، میں اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ اپنے ملک اور وزیر اعظم کے وژن کی خدمت جاری رکھوں گی۔