برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز

برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز

لندن: برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کاآغازکردیاگیا، وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ اگرہرشہری اپنا وزن پانچ پونڈ کم کرلے تو قومی صحت کےادارے پر دس کروڑ پائونڈ کا بوجھ کم ہوجائے گا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے اس مہم کو ’’وزن گھٹاؤ این ایچ ایس بچاؤ‘‘ کا نام دیا گیا ہے انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ میرے کورونا کے شکار ہونے کا ایک بڑا سبب میرا زیادہ وزن تھا۔
برطانوی حکومت موٹاپے کیخلاف سرکاری مہم پرایک کروڑ پاؤنڈ خرچ کرے گی، یہ منصوبہ 12 ہفتوں پر مشتمل ہے، جس میں لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے، زیادہ فعال رہنے اور وزن کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
ماہرین کےمطابق زیادہ وزن کے لوگوں کے شدید بیمار پڑنے اور کورونا کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ موٹاپا ٹائپ ٹو ذیابیطس، بعض اقسام کے سرطان ،جگر اور سانس کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے ابتدائی ارکان کا اعلان کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے ابتدائی ارکان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: ایلی یاندرو کو سیکریٹری ہوم لینڈ نامزد کیا گیا ہے جو ہوم لینڈ سیکورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے