کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی

کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی

اسلام آباد: وقفہ سوالات میں شاہدہ رحمانی کے کے الیکٹرک سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر عمرایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانے کا کہا ہے

ہم ساڑھے 8 سو میگا واٹ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے دے رہے ہیں، کے الیکٹرک نے بروقت آئل نہ منگوایا ہم نے انہیں سہولیات فراہم کی۔
وزیر توانائی نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قراردیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے، اس ٹیرف کو ہم نے ریشنلائز کرنا ہے جب کہ کے الیکٹرک میں سندھ کے ممبر نے سفارش کر کے کے الیکٹرک کے جرمانے کم کرائے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک پر نیپرا نے بتایا کہ انہوں نے گرڈ سسٹم پر انوسمنٹ نہیں کی، گزشتہ اتنے ادوار میں سسٹم پر کسی نے کام نہیں کیا، ہماری توجہ دیہی علاقوں اور شہروں میں ٹرانسفارمر مہیا کرنا ہے، کے الیکٹرک کا ایل این جی پلانٹ اگلے سال آئیگا جس سے بہتری آئے گی جب کہ این ٹی ڈی سی کے لوگوں کو مبارکباد کہ کل 23 ہزار 300 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن میں گئی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے