ٹیکس چالان جمع نہ کروانے والی ایئر لائنز، اداروں اور کمپنیوں کو وارننگ جاری

ٹیکس چالان جمع نہ کروانے والی ایئر لائنز، اداروں اور کمپنیوں کو وارننگ جاری

کراچی: غیر ملکی ایئرلائنز، سفارت خانوں اور آپریٹرز کی جانب سے تاحال پیڈ ٹیکس چالان اور سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروایا گیا ہے، جس پر سی اے اے نے انھیں وارننگ جاری کر دی ہے

ٹیکس چالان جمع نہ کروانے والوں کی فہرست میں 397 ایئرلائنز، فلائنگ کلبز، سفارت خانے اور ایوی ایشن سروسز شامل ہیں۔
سی اے اے کے مطابق ایئر لائنز کی فہرست میں ایئر فرانس، چارٹر، برٹش ایئر، ایئر کینیڈا، قطر ایئر، ایمریٹس، اتحاد ایئر، گلف ایئر، ترکش ایئرلائن سر فہرست ہیں، ایئر زمبابوے، آسٹرین ایئر لائن، بحرین ایئر، چائنا ایئر لائن، مالنڈو ایئر، ڈی ایچ ایل ایوی ایشن، فلائی دبئی، فلائی ناز سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

بنگلہ دیش، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چائنا، کوریا، انڈونیشیا، عراق، کویت کے سفارت خانے بھی اس فہرست میں شامل ہیں، دیگر سفارت خانوں میں جاپان، قطر، کرغیزستان، ناروے، سری لنکا، تھائی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، ایتھوپیا، روس، نیوزی لینڈ، جرمن اور اسپین کے سفارت خانے شامل ہیں۔
فلائنگ کلبز میں لاہور فلائنگ کلب، ملتان فلائنگ کلب، کراچی ایرو کلب، پشاور فلائنگ کلب، فیصل آباد شاہین فلائنگ کلب شامل ہیں جب کہ دیگر اداروں میں ایدھی فاؤنڈیشن، سیرین ایئر، ایئر بلیو، عسکری ایئر، پنجاب حکومت، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا

سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا

کراچی: رات گئے تک ان سی فوڈ کے ریسٹورنٹس پر شہریوں کارش نظر آتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے