غلاف کعبہ کو آج تبدیل کیا جائے گا

غلاف کعبہ کو آج تبدیل کیا جائے گا

مکہ مکرمہ: سعادت کی گھڑیاں قریب آگئیں مناسک حج کی ادائیگی آج سے شروع ہو گئیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر (ایس اوپیز) پر عملدرآمد کرتے ہوئے مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز کردیا گیا ہے، مسجدالحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشانات لگادیے

ایس اوپیز کو یقینی بنانے کیلئے حج رضاکاروں کی تربیت کیلئے طواف کرایا گیا، حجاج کی قرنطینہ ختم کرکے احرام کی حالت میں طواف القدوم کی ادائیگی کی گئی۔
اس حوالے سے سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حجاج کو گروپوں کی شکل میں منیٰ پہنچانا شروع کردیا گیا،
عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے۔
وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق یومِ عرفہ کیلئے مسجدِ نمرہ میں بھی حجاج کیلئے مخصوص نشانات لگادیے گئے ہیں، اس کے علاوہ غلاف کعبہ کو آج تبدیل کیا جائے گا،
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظررواں سال حج کی ادائیگی محدود پیمانے پرادا کی جارہی ہے۔
وقوف عرفات حج کا رکن اعظم ہے، اس رکن کی ادائیگی کیلئے عازمین حج کی روانگی کا عمل آٹھ ذی الحجہ کی رات سے ہی شروع ہو جائے گا جو اگلے دن نماز ظہر تک مکمل ہو گا۔
عازمین حج نو ذی الحجہ عرفات پہنچ کر نمازِ ظہر اور عصر ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں وقوف کرینگے۔ غروب آفتاب کے ساتھ ہی حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوجائیں گے اور مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں اکھٹی پڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے