حکومت نے قومی احتساب آرڈیننس میں اپوزیشن کی تجویز کردہ زیادہ تر ترامیم مسترد کردی

حکومت نے قومی احتساب آرڈیننس میں اپوزیشن کی تجویز کردہ زیادہ تر ترامیم مسترد کردی

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی اور احتساب قوانین میں تبدیلی کے لیے پہلے ہی تاخیر کا شکار بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی

قومی احتساب آرڈیننس میں اپوزیشن کی تجویز کردہ زیادہ تر ترامیم مسترد کردی ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن نے حکومت کا پیش کردہ ایف اے ٹی ایف بل اسی صورت میں قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اپوزیشن اراکین نے ایک پریس کانفرنس میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے سے انکار کیا تو کمیٹی کے سربراہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات چیت کا سلسلہ ٹوٹنے کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی مؤقف کی وضاحت کی۔
شاہ محمود قریشی ایسے وقت ایوان میں بولے کہ جب دونوں اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) لاہور میں معاملات طے کرنے مں مصروف تھیں۔
وزیر خارجہ کی تقریر کے فوراً بعد اجلاس کی سربراہی کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن امجد علی خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو جواب دینے کا موقع دیے بغیر اجلاس ملتوی کردیا۔
حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کو ایک اور روز تک بڑھا دیا جبکہ اسے پیر کو ہی ختم ہوجانا تھا اس کے علاوہ سینیٹ کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر کے صبح کے بجائے شام کردیا گیا۔
بظاہر یہ اقدام اپوزیشن کی حمایت کے بغیر ایف اے ٹی ایف سے متعلق چاروں بلز دونوں ایوانوں سے منظور کروانے کے لیے اٹھایا گیا کیوں کہ زیادہ تر اپوزیشن کے اراکین عید منانے اپنے آبائی علاقوں میں روانہ ہوچکے ہیں۔
چونکہ سینیٹ کا اجلاس صرف پیر کو ہونا تھا اس لیے اپوزیشن کے زیادہ تر اراکین اسلام آباد سے جاچکے ہیں اس میں صرف بلوچستان کے 10 سینیٹر منگل کو اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔
حکومت اور اپوزیشن کی بات چیت کا حصہ رہنے والے ایک اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ’ہمیں توقع ہے کہ حکومت آج بلز کو دونوں ایوانوں سے منظور کروانے کی کوشش کرے گی لیکن ہم پوری طاقت سے مزاحمت کریں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے