سائنسدانوں نے فحش فلموں کا سب سے خطرناک نقصان بتا دیا، ایسا نقصان جس کے بارے میں اب تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا

نیویارک: کئی تحقیقات میں سائنسدان فحش فلمیں دیکھنے کے سنگین نقصانات سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں اس حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوتاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ فحش فلمیں بہت زیادہ دیکھتے ہیں اور ان کے عادی ہو چکے ہیں، ان کے مضراثرات بھی انہی پر اثرانداز ہوتے ہیں جو ان کی ازدواجی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ عمر بھر اپنے شریک حیات کے ساتھ بااعتماد تعلق قائم نہیں کر پاتے۔ اس کے برعکس جو لوگ فحش فلموں سے جلد تائب ہو جاتے ہیں ان پر اس کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے، اور ان کی ازدواجی زندگی معمول کے مطابق رہتی ہے۔“

 

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 680ایسے افراد پر تجربات کیے جو کثرت سے فحش فلمیں دیکھتے تھے۔ ان میں 350مرد اور 336خواتین شامل تھیں۔ سائنسدانوں نے ان لوگوں سے فحش فلمیں دیکھنے کے متعلق ان کا نکتہ نظر پوچھا اور پھر ان کی ذہنی حالت اور ازدواجی زندگی کا تجزیہ کیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ کثرت سے فحش فلمیں دیکھنے کے باوجود اس بدحرکت کو صحت مندانہ سرگرمی سمجھتے تھے ان کے ذہنی حالت و ازدواجی زندگی پر ان کے مضراثرات بھی معدوم تھے۔ ان کے برعکس جو لوگ اس عادت کو برا سمجھتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ وہ اس عادتِ بد کے عادی ہو چکے ہیں ان پر اس کام کے منفی اثرات بہت نمایاں تھے۔ ان کی نہ صرف ازدواجی زندگی اس سے متاثر ہو رہی تھی بلکہ مالی معاملات اور نوکری بھی متاثر ہو رہی تھی۔“ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ناتھن لیون ہارٹ کا کہنا تھا کہ ”جو لوگ خود کو فحش فلمیں دیکھنے کا عادی خیال کرتے اور اس پر پریشان ہوتے ہیں ان کے ذہن میں یہ بات سما جاتی ہے کہ ان کے شریک حیات کو ان کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ یہ احساس ان کی ازدواجی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے اور اس نے بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا ہے جس کے باعث پاکستانی دریاؤں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے لداخ ڈیم کے 3 اسپل ویز کھول دیئے ہیں جن کا پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے دریائے ستلج میں بھی بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ آج دن 11 بجے ہیڈگنڈا سنگھ والا کے مقام سے پاکستان میں داخل ہو گا اور پھر 30 گھنٹے بعد ہیڈ سلیمان کے راستے بہاول نگر میں داخل ہو گا۔ ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈئیر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے بڑے ریلے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ بریگیڈئیر مختار احمد کا کہنا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلع قصور اور اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ عملاً معطل کر دیا ہے: ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل آبی جارحیت جاری ہے، اس نے سندھ طاس معاہدے کو عملاً معطل کر دیا ہے۔ شیراز میمن نے کہا کہ بھارت نے ہر قسم کی واٹر ڈیٹا شیئرنگ بند کر دی ہے اور ڈیموں سے پانی کے اخراج پر پیشگی اطلاع نہیں دی، وہ مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یکم جولائی سے ستمبر تک کا دریاوں کا ڈیٹا بھی نہیں بھیجا، کئی ماہ سے دونوں ملکوں کے شیڈول اجلاس بھی نہیں ہو رہے، بھارتی رویئے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ دریائے ستلج میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق دریائے ستلج میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 20 اور 21 اگست سے گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 80 تا 90 ہزار کیوسک ہونےکا امکان ہے جو ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک بھی جا سکتا ہے۔ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ72گھنٹے میں راوی، بیاس اور ستلج کے بالائی علاقوں میں انتہائی شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے بھاکرہ ڈیم اور زیر علاقوں سے آنے والا پانی سیلاب کا باعث بن رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے