وہ شخص جس نے 21 دن قبل بتا دیا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جمعرات کو آئے گا، اب وہ اس فیصلے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کراچی: ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے پاناما کیس کے کل آنے والے فیصلے سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ فیصلے سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کیلئے بہت سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،آغا بہشتی کا کہناتھا کہ انہیں لگتا ہے کہ کل کا دن شریف فیملی کے لئے کافی مشکل ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق  21 روز قبل مقامی روزنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے پیش گوئی کی تھی کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ جمعرات کے روز سنائے گی جبکہ تاریخ کچھ بھی ہو سکتی ہے جبکہ  دن یہی ہو گا ،  تاہم ان کی پیشگوئی درست ثابت ہو چکی  ہے اور سپریم کورٹ کل پانامہ کیس کا فیصلے سنانے جارہی ہے ۔ اب ایک مرتبہ پھر آغا بہشتی نے پاناما کے فیصلے سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ کل کے فیصلے میں کمیشن بننے کا چانس بہت کم ہے لیکن کمنٹس بہت ہوں گے اس کی بنیاد پر شائد فیصلہ الیکشن کمیشن تک جائے گا اور اگر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا تو نوازشریف کا وزارت عظمیٰ پر برقرار  رہنا کافی مشکل ہو جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ مجھے آئند ہ الیکشن تو 2018میں ہی نظر آرہے ہیں اور وزیراعظم بھی یہی نظر آ رہے ہیں تاہم ان کی بیٹی اور بچوں کے حوالے سے کافی سوالات اور بہت سی  پچیدہ چیزیں پیدا ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے