اگلے سال جون تک کروناویکسین کی 200 ملین خوراکیں تیار ہوجائیں گی

اگلے سال جون تک کروناویکسین کی 200 ملین خوراکیں تیار ہوجائیں گی

واشنگٹن: جنوبی کوریا کی ادویہ ساز کمپنی ’ایس کے بائیو سائنس‘ بل گیٹس کے تعاون سے کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے جس سے متعلق بانی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اگلے جون تک 200 ملین کروناویکسین تیار کرلے گی

بل گیٹس نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایس کے بائیکو سائنس اگلے سال جون تک دو سو ملین کروناویکسین تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرچکی ہے۔
بل گیٹس کے خط سے متعلق جنوبی کوریائی صدر کے آفس نے بتایا تاہم دفتر نے خط کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
امیرترین شخص جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ویکسین پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔
بل گیٹس نے رواں سال مئی میں کوریائی کمپنی کو 3.6 ملین ڈالر ویکسین کی تیاری کی مد میں دیا تھا اور اب تک کروناویکسین سے متعلق مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
جبکہ ایس کے بائیو سائنس اس کے علاوہ دیگر کرونا ویکسین پراجیکٹ پر کام کررہی ہے جس میں دیگر ممالک کا بھی تعاون حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

اوٹاوا: پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے