پیپلزپارٹی کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ، پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کی بھی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ سابق صدر آصف ذرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پانامہ کیس کے ممکنے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور پارٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں پانامہ کیس پر مشاورت کی گئی۔ کل 2 بجے پھر اجلاس ہوگا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر پارٹی سمجھتی ہے کہ یہ فیصلہ دور رس نتائج کا حامل ہے۔ فیصلے کے بعد ردعمل بھی دیں گے، لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔ پارٹی قیادت زرداری ہاوس میں ہی فیصلہ سنے گی۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ، نیشنل ایکشن پلان اور لاپتہ افراد کے معاملہ پر بھی بات کی گئی۔ فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رینجرز کے معاملہ پر وفاقی اور صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے