معروف اداکارہ اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ 104 سال کی عمر میں چل بسیں

معروف اداکارہ اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ 104 سال کی عمر میں چل بسیں

امریکا: اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ کو ہولی وڈ کے سنہری دور کی آخری زندہ اداکارہ تسلیم کیا جاتا تھا، انہوں نے جواں عمری میں سن 1935 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا

امریکی نسل سے تعلق رکھنے والے برطانوی والدین کےہاں جاپان کے شہر ٹوکیو میں پیدا ہونے والی اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ نے 19 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔
اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ کی پیدائش کے فوری بعد ہی ان کے والدین امریکا منتقل ہوگئے تھے اور وہ 2 دہائیوں تک امریکا میں رہنے کے بعد 1950 کے بعد فرانس منتقل ہوگئی تھیں۔
اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ نے درجنوں فلموں اور ڈراموں میں کردار ادا کیے اور انہیں پہلی بار 1940 میں آسکر ایوارڈ کے لیے معاون اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا مگر وہ ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں۔
انہیں پہلی بار ‘گان ود دا ونڈ’ فلم میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کرنے پر آسکر کے لیے نامزد کیا گیا مگر وہ ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں لیکن اسی فلم نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
‘گان ود دا ونڈ’ کو ہولی وڈ کی تاریخ کی کامیاب ترین اور شہرہ آفاق فلموں میں شمار کیا جاتا ہے، جس نے 8 آسکر ایوارڈ جیتے تھے۔
گان ود دا ونڈ’ میں قدیم امریکی خانہ جنگی کے دور کو دکھایا گیا ہے، جس میں سیاہ فام افراد کو غلام کے طور پر بھی پیش کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے فلم کو نسلی تعصب پر مبنی قرار دیا جاتا ہے۔
اسی فلم کے بعد اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ کو 1946 کی فلم ‘ٹو ایچ ہز اون’ میں اداکاری پر آسکر ایوارڈ دیا گیا، تین سال بعد 1949 میں ایک بار پھر انہوں نے آسکر ایوارڈ جیتا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ کے ساتھ ‘گان ود دا ونڈ’ فلم میں کام کرنے والی تقریباً تمام بڑی کاسٹ 1960 سے قبل ہی انتقال کر گئی تھی مگر وہ خود 90 سال کی عمر تک فلمی منصوبوں میں مشغول دکھائی دیں۔
اولیوڈیا ڈے ہیویلینڈ کو ہولی وڈ کے سنہری دور کی آخری زندہ اداکارہ بھی مانا جاتا تھا، وہ 2003 تک فلمی ایوارڈز کی تقریبات اور دیگر شوز میں دکھائی دیں، اس کے بعد زائدالعمری کی وجہ سے گھر تک محدود رہیں۔
اداکارہ کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ اداکارہ کی آخری رسومات پیرس میں ہی ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینفر نے زور دیا کہ لوگوں کو بغیر جانے ان کی ظاہری حالت کی بنا پر جانچنا چھوڑ دیں

جینفر نے زور دیا کہ لوگوں کو بغیر جانے ان کی ظاہری حالت کی بنا پر جانچنا چھوڑ دیں

مجھے مسلمان ہوئے سات سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ہاں، اگرچہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے