ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں واضح کمی نظر آرہی ہے

ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں واضح کمی نظر آرہی ہے

پشاور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں واضح کمی نظر آرہی ہے اور اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے

جو محنت کی گئی اس کا نتیجہ نظر آرہا ہے لیکن وبا ابھی تک پورے پاکستان میں موجود ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قربانی سنت ہے اور ہر صاحبِ حیثیت شخص چاہتا ہے کہ وہ قربانی کرے، یہ ہم سب کا حق ہے اور فرض بھی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دین نے ہمیں سبق دیا ہے کہ خود کی اور دوسروں کی صحت، روزگار کا خیال رکھنا اور ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے دوسروں کو کوئی نقصان پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے بہت ضروری ہے کہ ہم سادگی کے ساتھ عید منائیں اور اس طرح قربانی کریں کہ وبا کے پھیلاؤمیں تیزی نہ آئے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ماسک پہن کر جائیں اور فاصلہ رکھیں اسی طریقے سے کہیں خریداری کے لیے جائیں تو فاصلہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان ہدایات پر عمل کرلیا تو یہ مرحلہ بھی گزر جائے گا اور پاکستان میں اس وقت جو بہتری نظر آرہی ہے وہ خطے میں سب سے زیادہ حوصلہ افزا صورتحال اور انشااللہ عید کے بعد بھی ایسا ہی رہے گا۔
تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاط کے ساتھ اپنی اور اپنے پیاروں کی عید منائیں۔
پاکستان کے دیگر عوام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ خٰبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں کا شمار پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر کے خوبصورت ترین علاقوں میں آتا ہے اور لوگ ان علاقوں میں چھٹیاں منانے کے لیے جاتے ہیں لیکن اس سال وہاں جانے میں احتیاط کریں۔
اسدعمر نے کہا کہ یہ دور دراز علاقے ہیں وہاں مقامی آبادی کی تعداد کم ہے اور صحت کی سہولیات انہی افراد کے لیے ہے اگر اباہر سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور وبا کا پھیلاؤ بڑھتا ہے تو ایسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے کہ یہ علاقے اس پھیلاؤ میں اضافے کا بوجھ برداشت نہ کرسکیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے میں اپیل کرتا ہوں کہ اس وقت احتیاط کرلیں اور حالات بہتر ہونے کے بعد سیاحت کے لیے یہ مقامات کھلیں گے تو خیبرپختونخوا کے عوام مہمان نوازی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبائی گورنر کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبائی گورنر کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید

پشاور:گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ایک بیان میں کہا کہ گورنرکی تبدیلی کی خبرکسی چینل نہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے