وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس کے 13 نکاتی ایجنڈے کے تحت ملکی معاشی، سیاسی اور کرونا وباء کی صورت حال پر غور کیا جائے گا، میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی

وفاقی کابینہ کو معاشرتی اشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کابینہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات پرکمیشن کی منظوری دے گی، یوروفائیو ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
کل ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، چیئرمین واپڈا اور ممبران کی تقرریوں پر قواعد وضوابط کا مسودہ پیش کیا جائے گا، یوایس ایف کمپنی کے سی ای اوکی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جہانگیر ترین کی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

جہانگیر ترین کی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

اسلام آباد: ایف آئی اے کی جانب سے شوگر اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے جہانگیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے