عید قربان پردیسیوں کیلیے4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کافیصلہ

عید قربان پردیسیوں کیلیے4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کافیصلہ

راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے عید قربان پردیسیوں کیلیے4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے،راولپنڈی سے ملتان کے لیے اسپیشل عید ٹرین کی آج ہفتہ25 جولائی سے ایڈوانس بکنگ بھی شروع

راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے لئے 27 جولائی سے30 جولائی تک روزانہ ایک اکانومی کلاس کوچ لگائی جائے گی،3 اسپیشل عید ٹرینیں27، 28 اور29 جولائی سے کراچی سے راولپنڈی ،پشاور کے لئے چلیں گی، ڈو یژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس بار ہمارا فوکس زیادہ اکانومی کلاس ہے،ہم ہر کوچ کی 60 فیصد سیٹوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔
سوشل ڈسٹنس ایس او پی کے تحت 40 فیصدسیٹیں خالی رکھی جارہی ہیں، تیز گام،سرسید،پاکستان،عوام ایکسپریس میں بھی ایک ایک اکانومی کوچ اضافی لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے