عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں یہ آرڈیننس لایاگیاہے

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں یہ آرڈیننس لایاگیاہے

اسلام آباد: حلف اٹھانے کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کلبھوشن پرایک آرڈیننس آیاتھا اس حوالے سے حقائق سامنےرکھ دوں، کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016 کو گرفتارکیا گیا، بتانا چاہتا ہوں کہ کلبھوشن یادیو آرڈیننس لانا کیوں ضروری تھا

اس وقت قونصلر رسائی نہیں دی گئی کیونکہ یہ قصور وارہے، 8مئی 2017 میں بھارت نے آئی سی جے میں کیس فائل کیا، پاکستان آئی سی جے جوریڈکشن سےباہر نہیں آسکتا تھا ، آئی سی جے نے فیصلہ کیا قونصلر رسائی دی جانی چاہیے تھی۔
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں یہ آرڈیننس لایاگیاہے، بھارت چاہتاہے ہم آئی سی جے کا فیصلہ نہ مانیں اور وہ سیکیورٹی کونسل جاکر ہمارے کیخلاف قرار داد پاس کرائے۔
ہمیں آئی سی جےکے فیصلوں کی ہر طرح سے تعظیم کرنی ہے ، اپوزیشن کا شکوہ ہےآرڈیننس بنانے سے پہلے ہمیں کیوں نہیں بتایا تو آرڈیننس میں مجرم کی سزا ختم نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی سہولت دی گئی۔
یہ کہیں نہیں لکھا آرڈیننس سے پہلے پارلیمان کو اعتماد میں لینےکی ضرورت ہے، یہ بھی اپنے دورمیں جب آرڈیننس لاتے تھے تو اپوزیشن کو نہیں بتاتےتھے، ذمہ دار ریاست کے طورپر ہمیں آئی سی جے کے فیصلےپرعملدرآمد کرناہے۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ حساس سیکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے ، آئی سی جے نے کلبھوشن کی سزا ختم نہیں کی اور نہ آرڈیننس سے ایسا ہوگا، کلبھوشن کی سزا ختم ہوتی تو میں اپوزیشن کیساتھ ملکر احتجاج کرتا۔
بھارت تو چاہتاہے ہم ذرا سا ادھر ادھر ہوتو یہ دنیا میں ہمیں بدنام کرے، این آراو وہ ہوتا ہے جو مشرف نے دیا جس میں سزائیں ختم ہوئیں، میں نے اپوزیشن کو کبھی نہیں کہا کہ آپ مودی کےیار ہیں، میں اپوزیشن کےسامنے صرف حقائق رکھ رہاہوں، فروغ نسیم
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست ضرور کریں ہر طرح سے کریں مگر یہ حساس معاملہ ہے، ہمیں آرڈیننس بننے دینا چاہیے اس قانون کو منظورہونے دینا چاہیے، آرڈیننس سے متعلق سازشی تھیوریاں نہ بنائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے