بھکی پاور پلانٹ افتتاح کی تاریخوں میں رد و بدل ، افتتاح 21 اپریل کی بجائے کل ہوگا

اسلام آباد: پانامہ کیس کے فیصلے کی تاریخ کے اعلان کے بعد بھکی پاور پلانٹ کے افتتاح کی تاریخوں میں رد وبدل کردیا گیا ہے۔ پاور پلانٹ کا افتتاح 21 اپریل کی بجائے کل ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم کے بھکی پاور پلانٹ کے افتتاح کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا۔ نواز شریف پاور پلانٹ کا افتتاح 21 اپریل کی بجائے 19 اپریل کو کریں گے۔ چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بھکی پاور پلانٹ کے افتتاح کی تاریخ میں رد وبدل پانامہ کیس کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کے لئے20 اپریل کی تاریخ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں , کام یابی پر, نریندر مودی کو مبارک باد

انتخابات میں کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے