نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی

نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی وہاں موجود رہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نالہ لئی کی صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا

نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لیے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو رویہ نالہ لئی روڈ وے پر یوٹیلٹی کوریڈور بھی بنائے جائیں گے، کٹاریاں پل سے براستہ عمار چوک 16 کلو میٹر طویل نالہ لئی تعمیر کیا جائے گا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ نالہ لئی کے لیے 2 ہزار 750 کنال اراضی حاصل کی جارہی ہے، نجی اشتراک سے سینکڑوں ڈمپرز کے ذریعے نالہ لئی کی صفائی کی گئی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ نالہ لئی اور ایکسپریس وے منصوبے پر 85 ارب روپے لاگت آئے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
نالہ لئی روڈ وے پر 4 انٹر چینج بنائے جائیں گے، نالہ لئی روڈ وے بننے سے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے