اسلام آباد: 24 جولائی کو بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ بعدازاں مون سون کی بارشوں کا سبب بنے گا
مون سون کی تیسری بارش کا سبب بننے والا یہ سلسلہ 25 جولائی کو رن آف کچھ بھارت سے سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے تحت کراچی میں 25 سے 26 جولائی کے درمیان بارش ہونے کی توقع ہے، بارش کا یہ سلسلہ سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔
ملک میں مون سون سیزن جولائی سے ستمبر کے درمیان ہوتا ہے، جس کے دوران مزید کئی سلسلے بارش کا سبب بنیں گے۔