کمشنر کراچی کے اعلان کے باوجود شہر میں دودھ والوں کی ہٹ دھرمی برقرار

کمشنر کراچی کے اعلان کے باوجود شہر میں دودھ والوں کی ہٹ دھرمی برقرار

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نئے ریٹ کے تعین سے قبل پرانے ریٹ پر دودھ بیچنے کا حکم دیا تھا تاہم کمشنر کراچی کے اعلان شدہ ریٹ کے بجائے دودھ بدستور 120 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے

صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر کا کہنا ہے کہ پرانی قیمت پر دودھ بیچنے کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی جب کہ نئی قیمت کے تعین کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔
صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو قیمت کے تعین کے معاملے میں شامل کیا جائے۔
کراچی میں دودھ فروشوں میں قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ہے اور شہر میں دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے جب کہ انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں بدستور بری طرح ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے