قومی مالیاتی کمیشن سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی چھٹی

قومی مالیاتی کمیشن سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی چھٹی

اسلام آباد: قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وفاقی حکومت کا قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹی فکیشن پیش کیا

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا اور حکومت نے اب نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس سے پہلا نوٹی فکیشن غیرمؤثر ہوگیا، اب نئے نوٹی فکیشن کے مطابق مشیرخزانہ کو کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹی فکیشن پرمجھے بھی اعتراض تھا اب عدالت سے استدعا کی کہ خرم دستگیر کی درخواست غیرمؤثر قرار دی جائے۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہمارا اعتراض تھا کہ ہم سے مشاورت کے بغیرمالیاتی کمیشن تشکیل دیا گیا لیکن ہماری یہ کامیابی ہے کہ حکومت کو ہم نے آئین کے تحت کام کرنے پرمجبور کیا۔
عدالت نے نیا نوٹی فکیشن پیش کیے جانے کے بعد خرم دستگیر کی درخواست کو نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

اسلام آباد: سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے