چیئرمین نیب اگر کوئی شرم اور حیا ہے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں

چیئرمین نیب اگر کوئی شرم اور حیا ہے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں

لاہور: ہم تو کہتے تھے کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے اور سیاسی مخالفین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب سپریم کورٹ بھی یہی بات کہہ رہی ہے،

سپریم کورٹ کے حکم میں نیب، اسٹیبلشمنٹ اور کٹھ پتلی سیاسی جماعتوں کا احتساب کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کو بند کردیا جائے، اس غیر آئینی، غیر جمہوری ادارے کے دروازوں کو تالا لگادیا جائے۔
بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کا حکم پڑھ کر سنانے کے بعد کہا کہ اس حکم کے بعد کیا یہ اس ادارے کی موجودگی آئینی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے موقف ہے کہ نیب آرڈیننس آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے جسے سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کیا ہمارا موقف آج درست ثابت نہیں ہوگیا، ہم اس معاملے کو یہاں نہیں چھوڑ سکتے، پارلیمان اور جمہوری جماعتوں کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب ایسے شخص سے کام لیا جائے گا جو پوچھتا تھا کہ کورونا کیسے کاٹتا ہے تو یہی حال ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے پاس وسائل موجود تھے کہ وہ دوسروں صوبوں کے مقابلے وبا سے بہتر طور پر نمٹ سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ٹیم نالائق، نااہل ہے, انہوں نے کہا سندھ فرنٹ لائن ورکرز کو رسک الاؤنس دے سکتا ہے تو باقی صوبے کیوں نہیں کرسکتے۔
حکومت نے ہر پاکستانی کی زندگی، صحت اور معاشی حالات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو لوگ انہیں پاکستان کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے لائے تھے تو کیا پاکستان صاف و شفاف ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے