سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مالی مدد کا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مالی مدد کا فیصلہ کرلیا

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے بڑا فیصلہ کرلیااور کہا کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مالی مدد سندھ حکومت کرے گی

سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف ایکٹ میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا ، مجوزہ ترمیمی ایکٹ میں کہا گیا آئسولیشن کے دوران یومیہ اجرت والے افراد کی مالی مدد کی جائے گی۔
سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کا ترمیمی مسودہ آج سندھ کابینہ میں پیش ہوگا، کورونا کے شکار ملازمت پیشہ افراد کے لیے بھی قانون تیار کرلیا ہے۔
ملازمت پیشہ افراد کی کورونا آئسولیشن کے دوران چھٹیاں ڈیوٹی تصورہوگی، کسی ملازم کو کوروناآئسولیشن کی مدت کی تنخواہ ادا نہ کرنا قابل جرم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے