وفاقی حکومت سے سندھ کے تین ٹرینوں کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

وفاقی حکومت سے سندھ کے تین ٹرینوں کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی: وزیرٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بھی استحصال ہورہا ہے ہماری ٹرینیں بھی دوبارہ چلائیں، سندھ کا خوشحال خان خٹک، بولان میل اور موہن جودڑو ٹرینیں دوبارہ چلنی چاہیے

اویس شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے 2سال میں ٹرینوں کا برا حال کردیا ہے، سندھ کے عوام کو وفاق نے ٹرین کی سستی سہولت سے بھی محروم کردیا، شیخ رشید نے جان بوجھ کر لاڑکانہ کی 3ٹرینیں بند کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرینیں بند ہونے کا وزیراعظم نوٹس لیں اور فوری بحالی کا حکم جاری کریں۔
وزیرٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کو تباہ کرکے پی ٹی آئی میں موجود ٹرانسپورٹ مافیا کو فائدہ پہنچایا، عمران خان نے شیخ رشید کو ریلوے کا دیوالیہ کرنے کے مشن پر لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے