جب کبھی مجھے الیکشن لڑنا پڑا میں اپنی دہری شہریت ضرور ترک کرونگا

جب کبھی مجھے الیکشن لڑنا پڑا میں اپنی دہری شہریت ضرور ترک کرونگا

لاہور :معاونین و مشیران خصوصی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک فیصلہ آیا تھا جو سابق جسٹس ثاقب نثار نے دیا کہ ایک معاون خصوصی دہری شہریت کا مالک ہو سکتا ہے

یہ کیس میں نے ہی لڑا تھا اور اسے جیتا بھی تھا۔جب کبھی مجھے الیکشن لڑنا پڑا ، میں اپنی دہری شہریت ضرور ترک کرونگا۔ سیاحت کے حوالے سے ذمہ داری کا مقصد صرف یہ ہے کہ پاکستان کا ایک مثبت رْخ دنیا کے سامنے لایا جائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب اور حکومت دونوں کو ہی فیصلے سے تکلیف ہے ، کیونکہ یہ دونوں ایک ہی ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کہہ رہی ہے کہ نیب حکومت کے زیر اثر ہے۔ دراصل اس فیصلے نے چئیرمین نیب کو ہِٹ کیا ہے۔ اگر حکومت محسوس کرتی ہے کہ نیب کے قانون میں کوئی ترمیم کی جانی چاہیے تو پھر وہ بے شک اس میں ترمیم کرلے۔ نیب کا بہترین حل تو یہ ہے کہ اسے ختم کردیا جائے۔ حکومت کو بہت سے خطرات درپیش ہیں، ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، کسی اقتدار کی دوڑ میں نہیں ہیں۔
پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر اختلافِ رائے ہوتا ہے۔ کل پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک وفد ہم سے مشاورت کیلیے آیا تھا، ہماری اس سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ بدقسمتی سے ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ کوئی زیادہ اچھی نہیں رہی۔ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے ہیں ، اور مستقبل میں بھی لڑینگے۔ اس مشاورت کا اور آگے چلنے کا راستہ طریقہ متعین کرنے کا یہ ہرگز مقصد نہیں ہے کہ ہم اپنی جماعتوں کو ضم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے پنجاب تحفظِ بنیادِ اسلام بل 2020 پر تنقید کی گئی

پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے پنجاب تحفظِ بنیادِ اسلام بل 2020 پر تنقید کی گئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے