پنجاب حکومت کتنی لگژری گاڑیاں خرید رہی ہے

پنجاب حکومت کتنی لگژری گاڑیاں خرید رہی ہے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی

پنجاب اور سندھ نے گزشتہ روز نئی گاڑیوں کی خریداری کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھیں۔ پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 468 ملین روپے مختص کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس میں سے 29 ملین سے محکمہ زراعت کے لئے گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت کتنی لگژری گاڑیاں خرید رہی ہے؟ نہ ہی پنجاب حکومت نے بتایا نہیں کہ 500 ملین کی کون سی لگژری گاڑیاں امپورٹ کی جائیں گی؟ ایمبولینس ہے، کچرا گاڑی ہے یا پراڈو؟ کچھ معلوم نہیں۔
چیف جسٹس نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈونرز سے قرض لے کر گاڑیاں خریدی جاتی ہیں۔
جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ترقیاتی فنڈز تو جاری نہیں کررہے، پھر یہ گاڑیاں کیسے خریدی جارہی ہیں؟
عدالت نے پنجاب حکومت کو بجٹ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص رقم استعمال کرنے سے ہی روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے