دارالسکون کی انچارج سسٹر روتھ لیوس کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں

دارالسکون کی انچارج سسٹر روتھ لیوس کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں

کراچی: اس حوالے سے دارالسکون نے ایک بیان میں کہا کہ سسٹر روتھ لیوس کی عمر 77برس تھی اور ان کا انتقال پیر(20 جولائی) کی رات کو ہوا

دارالسکون کے ہیومن ریسورسز مینیجر طارق سیموئیل نے کہا کہ سسٹر روتھ لیوس 9 جولائی سے ہسپتال میں داخل تھیں۔
دارالسکون میں 21 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے لیکن سسٹر روتھ لیوس ان کی خدمت کرتی رہیں۔
ہیومن ریسورسز مینیجر نے کہا کہ 8 جولائی کو ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ایک روز بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
دارالسکون کے فیس بک پیج پر جاری ایک بیان میں انتظامیہ نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ہمارے تمام بچے، راہبائیں اور عملہ دکھی ہے کیونکہ ہم نے اپنا ایک بہت بڑا حصہ کھو دیا ہے’۔
دارالسکون کے بیان میں کہا گیا کہ براہ کرم ان بچوں کے لیے دعا کریں جن کے لیے وہ ایک ماں کا درجہ رکھتی تھیں، ان راہبوں کے لیے دعا کریں جن کے لیے وہ ایک بہن تھیں اور متاثر کن شخصیت تھیں اور تمام عملے کے لیے جو ان سے محبت کرتا ہے اور ہر دن ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرے گا۔
انسانیت کے لیے بڑے پیمانے پر، بے سہارا شدید معذور بچوں اور بوڑھوں، معاشرتی طور پر بے گھر لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ان کی خدمات قابل ذکر ہیں، ان کی خدمت کا عرصہ تقریباً 51 سال پر محیط ہے۔
جو معذور افراد کو مکانات اور رہائش مہیا کرتی ہے ، نے مشکل وقت میں ہمیشہ مدد کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سسٹر روتھ لیوس کے علاج کے اخراجات برداشت کیے اور کورونا سے متاثرہ بچوں کے لیے دارالسکون میں قائم قرنطینہ وارڈز کے ساتھ تعاون بھی کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے فوری طور پر پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ(پی پی ای) اور ادویات کے ساتھ فوری طور پر ڈھائی لاکھ روپے کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بھی سسٹر روتھ لیوس کے انتقال کی تصدیق کی اور لوگوں کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا

سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا

کراچی: رات گئے تک ان سی فوڈ کے ریسٹورنٹس پر شہریوں کارش نظر آتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے