تربت کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک فرد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی

تربت کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک فرد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی

بلوچستان: دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی علاج کے لیے تربت کے ہسپتال منتقل کردیا گیا

پولیس کے مطابق شرپسندوں نے تربت میں دکانوں کے باہر کھڑی ایک موٹرسائیکل میں امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) نصب کی تھی۔
اس بات کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکا کا ہدف کون تھا لیکن دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام شہری ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی تربت کے بازار میں ہونے والے دھماکے پر سخت اظہار مذمت کی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے ایک بچی ماریہ کے اغواء میں معاونت کا الزام

سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے ایک بچی ماریہ کے اغواء میں معاونت کا الزام

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے