ذُوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

ذُوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

کراچی: ذو الحجہ 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت آج بعد نماز عصرکے بعد کراچی میں ہورہا ہے

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ذُوالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی ، آج پاکستان میں کراچی اورگرد ونواح کے مطلع میں چاند نظرآجائے گا، اگر بادل ہوں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھیں۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کہیں بھی رویت ہلال کی شاہدت موصول نہیں ہوئی اس لئے ذی القعدہ کے تیس دن مکمل ہوں گے اور بدھ کو ذی الحجہ کا آغاز ہو گا۔ حجام کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے