سیلاب کا دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اُڑا دیا

سیلاب کا دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اُڑا دیا

بیجنگ: مقامی آبادی کو بچانے کے لیے انہوئی میں چو دریا پر قائم ڈیم کا ایک حصہ پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد دھماکے سے اُڑانا پڑا اتوار کو ڈیم تباہ کرنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اس اقدام سے پانی کی سطح میں 28 انچ کمی آجائے گی

چین کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق چین میں جولائی کے آغاز سے وسطی اور مشرقی چین میں آنے والے سیلابوں میں 140 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 2 کروڑ 40 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔
ہفتے کے روز سے انہوئی صوبے میں 35 دریا اور جھیلوں میں پانی خطرناک سطح سے بلند ہوچکا ہے۔ جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پانی کی سطح سیلابی خطرے کے نشان سے 49 فٹ بلند ہونے کے بعد چین کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم کے تین دروازے بھی کھول دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے