کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے صوبے کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے صوبے کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور:عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت پنجاب نے4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےنوٹیفکیشن جاری کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ، واہ کینٹ، گجرات اور گوجرنوالہ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا ان میں سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ، غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ3اور8اور یو سی سرائے کالا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گجرات میں محلہ کالو پورہ،چاہ ترنگ، گاؤں مدینہ سیداں اور گوجرانوالہ میں نندی پور،اروپ ٹاون، قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ میسر ہوں گی، حکومت پنجاب کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا بنیادی مقصد کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمد و رفت کو محدود کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں

اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں

لاہور:گزشتہ روز کُل جماعتی کانفرنس میں سابق وزیر نواز شریف کی تقریر پر وزیر صحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے