سابق شوہر قتل اور دوسرے مرد حضرات سے ’ریپ‘ کی دھمکیاں بھی دیتے رہے

سابق شوہر قتل اور دوسرے مرد حضرات سے ’ریپ‘ کی دھمکیاں بھی دیتے رہے

سابق شوہر جونی ڈیپ نے مذکورہ عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے تھے، جس میں انہوں نے امبر ہرڈ کی جانب سے تشدد کے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتےہوئے سابق بیوی پر کئی الزامات لگائے تھے

امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان نہیں ہے، تاہم اس کیس کا مرکزی نقطہ دونوں کے تعلقات، شادی اور دونوں میں تشدد کی وجہ سے طلاق ہیں۔
دی سن‘ نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا‘ شخص قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کس طرح جونی ڈیپ نے اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
مضمون میں جہاں جونی ڈیپ کو بیوی پر تشدد کرنے والے شخص کے طور پر پیش کیا گیا، وہیں ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کو ایک مظلوم خاتون کے طور پر بھی پیش کیا گیا تھا۔
مضمون شائع کیے جانے کے بعد جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اخبار کے خلاف 2 لاکھ یورو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
اسی کیس کو خارج کروانے کے لیے دی سن نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی مگر عدالت نے اخبار کی درخواست مسترد کردی تھی۔
جونی ڈیپ کی حمایت میں متعدد خواتین نے بھی بیانات ریکارڈ کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اداکار کو تشدد کرتے نہیں دیکھا۔
اسی کیس کی پہلی سماعت میں 7 جولائی کو جونی ڈیپ نے ایک بار پھر سابق بیوی امبر ہرڈ پر تشدد کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ ان سے نصف عمر چھوٹی اداکارہ نے ایجنڈا کے تحت ان سے شادی کرکے دولت اور شہرت بٹوری۔
اداکار نے امبر ہرڈ پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ الٹا انہیں سابق بیوی تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔
سماعتوں کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کو 2013 سے 2016 تک مختلف ممالک اور مواقع پر کم از کم 14 بار تشدد کا نشانہ بنایا
سماعتوں کے دوران عدالت کو یہ بھی آگاہ کیا گیا تھا کہ جونی ڈیپ سے شادی کے ابتدائی ایام میں ہی امبر ہرڈ نے کاریں اور سائنسی آلات بنانے والی نجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سے ناجائز تعلقات استوار کرلیے تھے۔
امبر ہرڈ نے ایلون مسک کے علاوہ ایک اور ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے بھی شادی کے فوری بعد ہی تعلقات استوار کرلیے تھے۔
جونی ڈیپ کی جانب سے بیانات مکمل کیے جانے کے بعد 20 جولائی کو امبر ہرڈ نے پہلی بار اپنے بیانات ریکارڈ کروائے اور وہ کم از کم مزید تین دن تک اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گی۔
رائٹرز کے مطابق امبر ہرڈ نے عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کرواتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متعدد بار جونی ڈیپ نے انہیں اس قدر شدید تشدد کا نشانہ بنایا کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ مر جائیں گی۔
ایک طیارے میں سفر کے دوران سابق شوہر نے انہیں دھمکی دی کہ فلائیٹ سے اترتے ہی وہ سیاہ فام بھائیوں کو بلائیں گے جو امبر ہرڈ کا ’ریپ‘ کریں گے۔
اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ جونی ڈیپ انہیں ان کی ٹانگیں تڑوانے کی دھمکیاں دینے سمیت ان کے چہرے کو بری طرح زخمی کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے تاکہ بعد میں کوئی بھی اداکارہ کی خوبصورتی دیکھ کر ان سے پیار نہ کرے۔
اسی کیس میں امبر ہرڈ مزید بیانات ریکارڈ کروائیں گی، جس کے بعد دیگر کچھ افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔
لندن کی عدالت جولائی کے آخر تک سماعتیں مکمل کرنے کے بعد فیصلے پر غور کرے گی۔
57 سالہ جونی ڈیپ اور 34 سالہ امبر ہرڈ کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے فروری 2015 میں شادی کی تھی۔
شادی کے محض 15 ماہ بعد ہی امبر ہرڈ نے شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے مئی 2016 میں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 کے اوائل میں طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان عید سے قبل عوام کو تحفہ

پاکستانی لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان عید سے قبل عوام کو تحفہ

کراچی: راحت فتح علی کا نیا گانا غمِ عاشقی چاند رات کو ریلیز ہوگا جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے