اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی: شہر میں بجلی کی مجموعی طلب صرف 2500 میگا واٹ اور رسد 1900 میگا واٹ ہے، نجی پاور پلانٹس سے 300 جب کہ نیشنل گرڈ سے 700 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے

شہر میں بجلی کی طلب و رسد میں 600 میگاواٹ کا فرق موجود ہے۔
شارٹ فال شہر میں دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کر کے پورا کیا جا رہا ہے، لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں تین سے چار گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے۔
بارش کے بعد بجلی کی ترسیل میں ہونے والی فنی خرابیاں تاحال برقرار ہیں جب کہ شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں بھی واضح کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود متعدد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے