پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے، آٹھ اور چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں

جس سے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے، ہم پندرہ اگست سے پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے۔
صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا کہ کورونا زوال پذیر ہو گیا ہے کیسز کم ہو گئے ہیں، حکومت سے مذاکرات بھی کئے گئے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریںگے۔
حکومتی لوگ نا اہل ہیں، ہم تحریک چلائیں گےتو حکومت دھڑام سے گر جائے گی، ہم ایس او پیز بنا کر اسکولز کھولیں گے، مدارس تو کھل گئے ہیں اور انہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

اسلام آباد: سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے