وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں شجر کاری مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں شجر کاری مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

اسلام آباد : ٹائیگر فورس رضا کاروں کو نئی ذمہ داریاں دیے جانے پر مشاورت کی گئی، رضا کاروں کی رجسٹرڈ تعداد بڑھانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا   وزیر اعظم نے عید کے فوری بعد ’ٹائیگر فورس ڈے‘ منانے کا فیصلہ کیا

فیصلے کے مطابق ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے، نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران ایک کروڑ درخت لگائیں گے۔عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نوجوان رضا کاروں کے تازہ اعداد و شمار اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی، ملک امین اسلم نے شجر کاری منصوبوں کے لیے صوبوں سے مشاورت پر اعتماد میں لیا۔
وزیر اعظم بدھ کو نوجوانوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے، جس میں وہ نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔
آج ہونے والی ملاقات میں رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپ کے ذریعے کھول دی جائے گی۔
عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان تیاری کریں، وزیر اعظم نئی ذمے داریوں کا اعلان کرنے والے ہیں، ٹائیگر فورس نے کرونا وبا میں ذمے داریاں زبردست انداز میں نبھائیں، میں شان دار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے