فیصل واوڈا اور ان کے وکیل کی غیر حاضری پر یکطرفہ فیصلہ

فیصل واوڈا اور ان کے وکیل کی غیر حاضری پر یکطرفہ فیصلہ

کراچی: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا غیر حاضر رہے جب کہ ان کی جانب سے کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوا

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے 2 جون کو کیس خارج کرنے کی درخواست کی گئی تھی مگر اس حوالے سے درخواست گزاروں نے کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔
درخواست گزار نے جواب دیا کہ گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا کی درخواست کی کاپی نہیں دی گئی اس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ کو وقت دیتے ہیں، آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے جواب طلب کرتے ہوئے فیصل واوڈ کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔
فیصل واوڈا نے کا عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت کو چھپایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے