جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار

جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار

نیوزی لینڈ: کامیڈین بریس ویل نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اچانک سے جیسنڈا آرڈرن کی آمد ہوئی یوں تو بریس ویل جیسنڈا آرڈرن کی اپنی ویڈیوز میں اکثر نقل اتارتی رہتی تھیں لیکن ایک ویڈیو میں ساتھ آکر انہوں نے مداحوں کو حیران ہی کردیا

بریس ویل نے اپنی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے آپ کو بطور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا اور کہا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینا اچھا لگتا ہے۔
اتنی ہی دیر میں ان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے اندر حقیقت میں جیسنڈا آرڈرن سامنے آجاتی ہیں اور بریس ویل ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں کہ ’او ہیلو آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر جواب ملتا ہے جیسنڈا ۔‘
دونوں نے خوب قہقہے لگائے اور ویڈیو کا اختتام کردیا تاہم یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس میں جیسنڈا آرڈرن کو دیکھا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ وزیراعظم کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے