خیبر پختونخواحکومت کو2 ارب43 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا

خیبر پختونخواحکومت کو2 ارب43 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا

پشاور:وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مرکزاورصوبائی حکومتیں خیبرپختونخوا کی194ارب روپے کی نادہندہ ہیں

خیبر پختونخواحکومت کوبھی2 ارب43 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا جس پرخیبرپختونخوا حکومت نے معاملہ مرکز کے ساتھ اٹھا دیا اور فوری طورپرمرکز کے توسط سے وزارت پانی وبجلی سے 58ارب کے بقایاجات مانگنے کے علاوہ بجلی منافع کے سالانہ تعین کے لیے اے جی این قاضی فارمولے پرعمل درآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کو 2.43 ارب روپے کانادہندہ ظاہر کیاگیاہے۔
جب خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا کے ساتھ رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نہیں وزارت پانی وبجلی ہماری نادہندہ ہے جس نے صرف جاری مالی سال کے دوران کے پی حکومت کو58.3 ارب روپے اداکرنے ہیں جن میں21.5 ارب روپے صوبہ میں پیداہونیوالی بجلی، سالانہ منافع جبکہ36.8 ارب روپے بقایاجات کی مد میں اداکرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے محمد صفدر کو 18اکتوبر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے