آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم

آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم

لاہور: گندم کی پسائی کے عمل کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گندم کی پسائی کے باوجود آٹا تھیلے کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ناقابل قبول ہے

پنجاب حکومت نے cکی قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور ملوں کو قبل از وقت گندم کا اجراء یقینی بنایا اور صوبے میں وافر گندم کے سٹاک موجود ہیں، ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔
عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کے حکام اور انتظامی آفیسرز فیلڈ میں نکلیں، مارکیٹوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے، آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے، اس ضمن میں ہر ضروری انتظامی اقدام اٹھا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔
عوام کو حکومتی نرخ پر آٹا تھیلا کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنایا جائے، صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی، محکمہ خوراک اور انتظامیہ آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے