ملک کے 5مخصوص اضلاع میں انسدادپولیومہم کا آغاز ہوگیا

ملک کے 5مخصوص اضلاع میں انسدادپولیومہم کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد: کورونا کے باعث 4 ماہ کے وقفے کے بعد ملک کے 5مخصوص اضلاع میں انسدادپولیومہم کا آغاز ہوگیا ، حکام انسداد پولیوپروگرام کا کہنا ہے کہ کوروناکےباعث 20مارچ کو مہم معطل کی گئی تھی

حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 8 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں
حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم 20 جولائی سے 24 جولائی تک جاری رہے گی۔
شہر قائد میں انسداد پولیو مہم کورونا کے باعث مخصوص ٹائونز میں شروع کردی گئی ہے، ترجمان کے مطابق پولیومہم بلدیہ،اورنگی،نارتھ نآظم آباداور لیاقت آباد میں چلائی جائے گی، مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے2 لاکھ60ہزار بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مختلف علاقوں میں ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں رواں سال کے دوران سندھ بھرمیں 20 بچے پولیو کاشکار ہوئے۔
پنجاب پولیو پروگرام کے تحت ان اضلاع میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور پولیو کیسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے، مہم کا انعقاد لاہور راوی ٹاؤن کی 6 یونین کونسلوں، فیصل آباد کی 44 اور اٹک کی 14 یونین کونسلوں میں کیا جارہا ہے۔
پولیو مہم کے کامیاب انعقاد کے لئے 900 سے زائد پولیو ٹیموں کی تشکیل کر دی گئی ہے، کوروناکے پھیلاؤ کے پیش نظر پولیو ٹیموں اور بچوں کی حفاظت کے لئے پولیو ٹیمں کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی آج سے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پانچ روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغازہوگیا ، مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے 78ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 609ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 594موبائل اور15 فکسڈٹیمیںاور نگرانی کے لئے 167 ایریا انچارجز بھی تعینات ہوں گے
مہم میں تعطل سے بچوں کی قوت مدافعت کم ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں مہم کی بحالی کا فیصلہ وفاقی حکومت اور معاون اداروں کی مشاورت سے کیا گیا۔
مہم کے دوران سماجی فاصلہ سمیت تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیوورکرزکو ماسکس، ہینڈ سینیٹائزرز، انفراریڈ تھرمامیٹرز سمیت تمام پی پی ایزفراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

اسلام آباد: سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے