عید الالضحیٰ سے قبل گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

عید الالضحیٰ سے قبل گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے آل پاکستان گیسٹ ہاؤسز اور ٹور ازم ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، زلفی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحیٰ سے قبل گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جا سکتے

زلفی بخاری کا کہنا تھا صوبوں کی مشاورت سے سیاحتی مقامات سے متعلق ایس او پیز اور گائیڈ لائن تیار کر لی گئی ہیں، عید الاضحیٰ کے بعد کرونا وائرس کی صورت حال کا تجزیہ کریں گے، حالات بہتر ہوئے تو اگست میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کھولے جائیں گے۔
سیاحتی شعبوں میں سرمایہ کاروں کی قومی خدمات کو ہم سراہتے ہیں، متاثرہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو بلا سود قرضوں پر مشاورت ہوگی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی جائے گی۔
انھوں نے وفد کو خوش خبری سنائی کہ گیسٹ ہاؤسز کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ بھی بہت جلد کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے